جمعہ , 8 دسمبر 2023

حماس اسرائیل جنگ: چینی سفیر اگلے ہفتے مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کرینگے

بیجنگ :  چین کے سفیر ژائی جون اگلے ہفتے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر خطےکا دورہ کریں گے۔اس حوالے سے چینی نمائندے ژائی جون نے میڈیا کو بتایا کہ جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ، کشیدگی میں کمی پر مذاکرات ہوں گے اور تمام فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا ہے کہ خطے میں جاری صورتِ حال کے مزید کشیدہ ہونے کا امکان بہت تشویش ناک ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق دوسری جانب چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے سعودی ہم منصب سے فون پر رابطہ کیا ہے، سعودی وزیرِ خارجہ سے گفتگو کے دوران وانگ ای نے اسرائیل فلسطین تنازع میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وانگ ای کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حکومت کو غزہ کے لوگوں پر اپنی اجتماعی سزا بند کرنی چاہیے۔

علاوہ ازیں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے چینی وزیرخارجہ سے رابطہ کرکے اسرائیل فلسطین تنازع کو بڑی جنگ میں تبدیل ہونے سے بچانے کیلئے چین سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔

واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد2 ہزارسے تجاوزکر گئی ہے جبکہ دس ہزار سے زائدزخمی ہیں ، اسرائیل ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گراچکا ہے جس میں سینکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں اورتین لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں ۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …