ہفتہ , 9 دسمبر 2023

ملائیشیا نے اسرائیلی حمایت یافتہ کتاب میلے کا بائیکاٹ کردیا

کوالالمپور:ملائیشیا کی وزارت تعلیم (KPM) نے فرینکفرٹ بک فیئر 2023 (Frankfurter Buchmesse) کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ یہ کتاب میلہ اس ہفتے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہوگا۔ملائیشیا کی وزیر تعلیم فضلینا صدیق نے پیر کو ایک پریس بیان میں کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ نمائش کے اسرائیل نواز موقف کے ساتھ ساتھ نمائش کے منتظم کی طرف سے اسرائیل کو فراہم کردہ اعلانیہ حمایت کی بنیاد پر کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ملائیشیا کی وزارت تعلیم کبھی بھی فلسطین میں اسرائیل کے تشدد سے اتفاق نہیں کرے گی کیونکہ یہ واضح طور پر بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔”

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ملائیشیا کی وزارت تعلیم کا فیصلہ ملائیشیا کی حکومت کے فلسطینی کاز کے ساتھ اس کی مستقل حمایت اور مکمل یکجہتی کے موقف سے مطابقت رکھتا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …