اتوار , 10 دسمبر 2023

غزہ کے ہسپتال کا جرم اسرائیلی دشمن کی بربریت کو ظاہر کرتا ہے۔اسماعیل ہنیہ

مقبوضہ بیت المقدس:غزہ کے الممدنی اسپتال میں صیہونی حکومت کی جانب سے کیے گئے وحشیانہ جرم کے بعد تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے تاکید کی کہ یہ حملہ اسرائیلی دشمن کی بربریت کو ظاہر کرتا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق، ہنیہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس طرح کے جرم سے صیہونی دشمن کی شکست کا پتہ چلتا ہے اور کہا: دشمن اقدار، قوانین اور روایات کا کوئی احترام نہیں کرتا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ المحمدانی کے جرم کے مرتکب صابرہ اور شتیلا کے قتل کے مرتکب ہیں اور اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونیوں کی لامحدود حمایت کرنے والے امریکی اس قتل کے ذمہ دار ہیں۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے تاکید کی: "اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ غزہ کا قتل عام اس کی ناکامیوں کا پردہ ہے یا یہ ہماری قوم کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرے گا تو یہ فریب ہے۔”

حماس کے اس عہدیدار نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطینیوں کی سرزمین سے قابضین کی بے دخلی سے ہی مزاحمت رکے گی اور فلسطینی عوام سے کہا کہ وہ سڑکوں پر آئیں اور اس جرم کی مذمت کریں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …