اتوار , 10 دسمبر 2023

250 افغان باشندوں کو چمن کے قریب پاک افغان بارڈر سے ڈی پورٹ کردیا

اسلام آباد:پاکستان میں غیرقانونی مقیم ڈھائی سو افغان باشندوں کو چمن کے قریب پاک افغان بارڈر سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق غیرقانونی طورپر مقیم 250افغان باشندے افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ کراچی اور دیگرشہروں سےگرفتار افغان شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لیویز کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کو چمن بارڈر پر افغان حکام کے حوالےکیے، افغان باشندوں کو رات کاکھانا،بستر اور صبح کا ناشتہ دیا گیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …