منگل , 12 دسمبر 2023

عدالت کا پنجاب میں نظربند تمام اساتذہ کی فوری رہائی کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں نظربند تمام اساتذہ کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے پنجاب کے اساتذہ کی نظربندی کیس کی سماعت کی، عدالت میں ملک عزیز اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد پنجاب میں 114 اساتذہ کی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کی بازیابی کیلئے اور نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو 5 اساتذہ کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ پنجاب بھر میں اساتذہ لیو انکیشمنٹ اور سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

دوسری جانب اساتذہ نے گرفتاریوں کیخلاف ردعمل دیتے ہوئے امتحانی ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے اور اگلے مرحلے میں پیپر سیٹنگ اور عملی امتحانات کی ڈیوٹی بھی نہیں کریں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …