اتوار , 10 دسمبر 2023

چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست 26 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم کو نوٹس جاری کر دیا، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وفاقی وزراء اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں، سابق وزیر اعظم پر آئندہ ہفتے فرد جرم عائد کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ جاری کر دی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …