ہفتہ , 9 دسمبر 2023

برطانوی وزیر اعظم سعودیہ پہنچ گئے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض:دورہ اسرائیل کے بعد برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سعودی عرب پہنچ گئے۔رشی سونک نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو بتایا کہ ریاض غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کو "گھناؤنا جرم اور وحشیانہ حملہ” سمجھتا ہے۔

اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم نے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی، برطانوی وزیر اعظم نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات میں حماس کے حملے کے بعد غزہ تک انسانی بنیادوں پر رسائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …