منگل , 5 دسمبر 2023

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ: جنگی جنون اور طاقت کے نشے میں بدمست صیہونی فورسز نےغزہ پر موت کی چادر پھیلا دی، مسلسل بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 137 ہوگئی ہے۔اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں ہر طرف تباہی و بربادی نے ڈیرے ڈال لیے، مظلوم فلسطینی عمارتوں کے ملبے سے اپنے پیاروں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 1500 سے زائد بچے اور 1 ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں جبکہ غزہ شہر میں ہر طرف آگ اور دھوئیں کے بادلوں سے زندگی کے آثار ختم ہونے لگے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے فوری جنگ بندی کے بدلے کچھ یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، رفح کراسنگ تاحال نہیں کھولی جا سکی، اقوام متحدہ کے امدادی ٹرک رفح کراسنگ کھلنے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …