اتوار , 10 دسمبر 2023

لبنان سے صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر متعدد مارٹر گولے داغے گئے

بیروت:عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے شبعا کے مقبوضہ میدانوں کے اندر صہیونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر متعدد مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ صیہونی حکومت کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے ہردوف کی جانب متعدد مارٹر گولے فائر کئے گئے۔

دوسری جانب شبعا کے مقبوضہ میدانوں میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو حزب اللہ نے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

اسی طرح کفر شوبا اور سماقہ کی بلندیوں میں صیہونی فوجی ٹھکانے "رویسات العلم” کو حزب اللہ نے گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں بسطرہ فارم پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔دوسری جانب بیلجیئم نے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ جلد از جلد لبنان چھوڑ دیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …