ہفتہ , 9 دسمبر 2023

چیئرمین سینیٹ کا غزہ کی صورتحال پر رواں ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے رواں ہفتے سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اوراسرائیلی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔

قائد ایوان اسحاق ڈار اور سینیٹر منظور کاکڑ کی درخواست پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے غزہ کی صورتحال پر رواں ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں غزہ کی تازہ صورتحال اور پاکستانی موقف و کردار پر بھی بحث ہوگی۔

قائد ایوان اسحاق ڈار اور سینیٹر منظور کاکڑ نے چیئرمین سینیٹ کو درخواست کی تھی اور سینیٹ میں موجود دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے بھی اجلاس بلانے کی حمایت کی تھی۔

قائد ایوان سینیٹراسحاق ڈار، بی اے پی،پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی ویگر جماعتوں نے بھی ریکوزیشن پر دستخط کیے ہیں ۔سینیٹر اسحاق ڈار نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو فلسطین کی صورتحال پر سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا ۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …