منگل , 5 دسمبر 2023

غزہ میں جاری جرائم اور جارحیت کا ذمہ دار امریکہ ہے، علی شمخانی

تہران:رہبر معظم انقلاب کے سیاسی مشیر نے کہا کہ صیہونی فوج مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کی پراکسی فورس ہے اور ان وحشیانہ جرائم کی ذمہ داری براہ راست واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔ ایڈمرل علی شمخانی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس میں اپنے اکاونٹ پر لکھا کہ خطے میں امریکہ کی تیز رفتار اور بڑے پیمانے پر فوجی موجودگی کے ساتھ مزید وسیع پیمانے پر انسانی جانوں سے کھیلنے کے لئے غاصب صیہونی رجیم کو ہتھیاروں کی فراہمی اور مالی مدد کے علاوہ اتحادیوں کو مختلف کام سونپ کر غاصب اسرائیل کو سیاسی اور میڈیا سپورٹ حالیہ بحران میں ثابت ہوئی۔

غاصب صیہونی فوج مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کی پراکسی فورس ہے اور ان جرائم کی ذمہ داری براہ راست واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …