نیو دہلی :آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا کے 400 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔نیدرلینڈز کو شکست دینے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کے پوائنٹس 6 ہوگئے اور چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹورنامنٹ میں یہ آسٹریلیا کی تیسری کامیابی ہے۔ کینگروز اب تک اپنے پانچ میچ کھیل چکے ہیں جس میں سے دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی اننگز کا آغاز وکرم جیت سنگھ اور میکس او ڈاؤڈ نے کیا تاہم کوئی بھی ڈچ بلے باز کینگروز کے سامنے نہیں جم سکا اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔میکس او ڈاؤڈ 6 اور وکرمجیت سنگھ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کولن ایکرمین 10 رنز اور باس دی لیڈے 4 رنز بنا سکے۔ 62 رنز کے مجموعی اسکور پر نیدرلینڈز کی آدھی ٹیم آؤٹ ہوچکی تھی۔سائبرینڈ اینجلبرچٹ 11 رنز، تیجا ندامانورو 14، لوگن وین بیک اور روئیلوف وین ڈیر مروے صفر، آریان دت 1 اور پال وین میکرین بھی صفر پر آوٹ ہوئے۔ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 4، مچل مارش نے 2 جبکہ مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی اننگز: