نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے دو اہم ناقدین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے لگاتار دوسرا الیکشن جیتنے کے لیے پلوامہ حملے کو اپنے ذاتی سیاسی مفاد کے لیے استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق 2019 میں مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے میں متعدد بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ جب فوجیوں کی لاشیں دہلی ایئرپورٹ پہنچیں تو وہ وہاں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے گئے تھے، سیکیورٹی نے مجھے باقاعدہ طور پر ایک کمرے میں بند کر دیا لیکن میں وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا، اس نے وہاں جو دیکھا وہ ایک خود غرضانہ واقعہ تھا جس میں نریندر مودی کی تصاویر بنائی جا رہی تھیں جہاں سوگ جیسی کوئی کیفیت نہیں تھی۔
پلوامہ حملہ کے وقت مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر نے بھی مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ میں نے دو چینلوں کو بتایا کہ یہ ہماری غلطی تھی لیکن مجھ سے کہا گیا کہ یہ نہ کہوں جس پر میں نے سوچا کہ شاید میرے بیانات سے تحقیقات متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے ایسا کہا جا رہا ہے لیکن اس بارے میں کوئی تفتیش نہیں ہوئی بلکہ اسے انتخابی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تیسرے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر کی جہاں انہوں نے اس کا سیاسی استعمال کیا، فوجی غیر محفوظ تھے، کیونکہ انہیں پروٹوکول کے مطابق ہوائی جہاز کے ذریعے منتقل کرنے سے منع کر دیا گیا تھا۔