اتوار , 3 دسمبر 2023

مجھ سمیت سب کو شکست کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگا، نتن یاہو

یروشلم:صہیونی وزیراعظم نے اب تک مقاومت کے خلاف جنگ میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے خلاف زمینی جنگ کا فیصلہ کرچکا ہے۔صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے ایک خطاب کے دوران دعوی کیا کہ صہیونی فوج غزہ پر زمینی حملے کی تیاری کررہی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میں جان کی حفاظت کے پیش نظر غزہ کے خلاف زمینی آپریشن کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔ ہم مناسب حالات کا انتظار کررہے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی جارحیت جاری رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حماس کو اپنے اقدامات کی قیمت ادا کرنے پر مجبور کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غزہ کے جنوب میں چلے جائیں۔

نتن یاہو نے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملوں میں صہیونی حکومت کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس دن اسرائیل کو تاریخی شکست ہوگئی اور یہ ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ اس دن پیش آنے والے واقعات کے بارے میں مستقبل میں تحقیقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں غزہ کے خلاف زمینی جنگ پر اتفاق کیا گیا ہے لیکن ہم اس وقت جنگ کے وقت کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے۔

صہیونی وزیراعظم نے طوفان الاقصی میں صہیونی حکومت کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت سب کو اس تاریخی شکست کی زمہ داری قبول کرنا پڑے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …