ہفتہ , 9 دسمبر 2023

چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔عدالت عالیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد 16 اکتوبر کو فیصلہ کیا تھا۔

جمعہ کو، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔علاہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس کے اخراج کی درخواست بھی مسترد کر دی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …