جمعرات , 7 دسمبر 2023

اسرائیل کی بمباری رک جائے تو حماس یرغمالیوں کو رہا کر دے گا: قطر

دوحہ: قطر کے وزیر مملکت محمد الخلیفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری رک جائے تو حماس تمام یرغمالیوں کو فوراً رہا کر دے گا۔برطانوی میڈیا کو دیئے انٹرویو میں قطری وزیر مملکت نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے بہت ہی مشکل مذاکرات ہیں لیکن ہم بخوبی نمٹ رہے ہیں، روزانہ کے حملے اور اموات مذاکرات کو مزید مشکل بنا رہے ہیں، ہمارا ہدف تمام شہری یرغمالیوں کو رہا کروانا ہے۔

محمد الخلیفی نے مزید کہا ہے کہ ہم پرامید ہیں اور پوری کوشش ہے کہ جلد ہی تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیں گے، یرغمالیوں کے رہائی کیلئے فوری جنگ بندی بہت ضروری ہے، قطر اسرائیلی یرغمال شہریوں کے حوالے سے حماس سے بات چیت کی قیادت کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …