منگل , 12 دسمبر 2023

غزہ پر صیہونی حکومت کے جاری حملوں سے مغربی ایشیا کی معیشت پر ایک اور ضرب لگے گی: آئی ایم ایف

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان میں گزشتہ روز ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں حماس کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کی حمایت اور اس حکومت کے خلاف حماس کی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے جاری رہنے سے مصر، لبنان اور اردن سمیت مغربی ایشیا کی معیشت پر ایک اور ضرب لگے گی۔

یہ ایسے میں ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں گزشتہ روز ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں حماس کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کی حمایت اور اس حکومت کے خلاف حماس کی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی تھی۔ ایوان نمائندگان کے نو ارکان نے اس قرارداد کی حمایت نہیں کی اور ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں چار سو بارہ اراکین نے حماس کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی حمایت کی لیکن نو اراکین نے وسیع حملے کرنے کی بنا پر صیہونی حکومت کی مذمت کی اور امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حکومت کو اپنی مالی امداد بند کر دے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …