منگل , 12 دسمبر 2023

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا

لاہور:رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا آغاز 28 اکتوبر کی رات 11 بج کر 02 منٹ پر ہوگا، جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جا سکے گا۔

بتایا گیا ہے کہ 29 اکتوبر کو رات 12 بج کر 35 منٹ پر جزوی چاند گرہن ہوگا اور رات 1 بج کر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقا اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …