اتوار , 10 دسمبر 2023

ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

تہران:ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں شہریوں کے خلاف حملوں کو فوری طور پر روکنے، انسانی امداد بھیجنے اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی اقدام کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے آپس میں جاری مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

عبداللہیان نے سعودی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کے دوران غزہ میں شہریوں کے خلاف حملوں کو جلد روکنے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد رسانی اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو روکنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …