ہفتہ , 9 دسمبر 2023

چینی کمپنیوں نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے قابض اسرائیل کا نام ہٹادیا

بیجنگ:چین کی کمپنیوں بائیدو اور علی بابا نے اپنے آن لائن ڈیجیٹل نقشوں سے قابض اسرائیل کا نام ہٹادیا قابض اسرائیل کا نام ان کمپنیوں کے آن لائن نقشوں پراب موجود نہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بائیدو کے آن لائن نقشے پر اردن، مصر اور فلسطینی علاقوں کی نشاندہی کررہے ہیں، لیکن ملک کی شناخت کے طور پر اسرائیل کا نام موجود نہیں۔رپورٹ کے مطابق لکسمبرگ جیسے چھوٹے ملک کا نام آن لائن نقشوں پر موجود ہے، چین کی کمپنیوں کی جانب سے اس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …