منگل , 5 دسمبر 2023

رام اللہ: اسرائیلی فوج نے حماس کے نائب صدر کا مکان دھماکے سے اڑا دیا

غزہ:آج صبح صہیونی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع شہر رام اللہ کے شمال میں واقع گاؤں عارورہ میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

قابض فوج کی بھاری نفری نے العارروہ کا محاصرہ کیا اور صالح العاروری کے گھر میں بارود نصب کرکے گاؤں کی طرف آنےوالے تمام داخلی راستے بند کر دیے۔ علاقے میں کرفیو نافذ کرکے فلسطینی شہریوں کی نقل وحرکت کو بھی بند کردیا گیا۔قابض فوج نے مغربی کنارے سے جلاوطن کیے گئے الشیخ العاروری کے گھر کے اطراف میں موجود تمام مکانات خالی کر کے اسے دھماکے سے اڑا دیا۔

چند روز قبل قابض فوج نے العاروری کے گھر کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس مکان کو انتقامی کارروائی کے طور پر اڑا دیں گے۔ یہ کارروائی صہیونی فوج کے دیوالیہ پن کا کھلا اظہار ہے۔

سات اکتوبر کو فلسطینی مجاھدین کی طرف سے شروع کیے گئے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز کے بعد سےقابض افواج نے مغربی کنارے میں اپنے جرائم اور انتقامی کارروائیوں کو وسعت دی ہے، جس میں گھروں کی تباہی بھی شامل ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …