جمعہ , 8 دسمبر 2023

صیہونی رجیم پر انصار اللہ یمن کے میزائل اور ڈرون حملے جاری

صنعا:یمنی المسیرہ چینل نے صیہونی حکومت پر یمنی انصار اللہ کے ڈرون اور میزائل حملوں کی تصاویر نشر کیں۔یمنی انصار اللہ کے جنگی اطلاعات کے محکمے نے صیہونی حکومت پر میزائل اور ڈرون حملوں کی تصاویر جاری کی ہیں۔

ان حملوں کے آغاز میں یمنی پرچم کے ساتھ فلسطینی پرچم لہرایا گیا اور غزہ کی حمایت میں اللہ اکبر جب کہ امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔یاد رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے گزشتہ روز غاصب صیہونی حکومت پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا: فلسطین میں ہمارے مظلوم بھائیوں کی حمایت میں یہ تیسرا آپریشن ہے اور یہ حملے جاری رہیں گے اور ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …