ہفتہ , 2 دسمبر 2023

حماس نے غزہ میں گھسنے والے اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

غزہ: حماس نے غزہ میں گھسنے والے اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی، جنگجوؤں نے سرنگ سے نکل کر ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا۔القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کے جنگجو سرنگ سے نکلتے ہیں اور اسرائیلی ٹینکوں کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کرتے ہیں۔

غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کو سخت جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، گزشتہ 30 گھنٹوں میں اس کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیل کی وزارت دفاع نے بھی غزہ میں اپنے 16 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 325 ہو چکی جب کہ مجموعی طور پر 1400 سے زائد اسرائیلی مارے گئے ہیں۔

ویڈیو جاری کرنے سے قبل حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا تھا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کار تمام محاذوں پر اسرائیلی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بہت جلد غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حقیقی نقصانات کا پردہ فاش کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …