اتوار , 10 دسمبر 2023

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار کی حد بحال

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 587 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں 587 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 53 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے کے بعد 52 ہزار 656 پر بند ہوا تھا۔خیال رہے کہ 100 انڈیکس اس پہلے مئی 2017 میں دوران ٹریڈنگ 53 ہزار 127 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …