اتوار , 3 دسمبر 2023

حزب اللہ کے میزائل حملے میں غاصب اسرائیل کا فوجی اڈا تباہ

بیروت:اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیلی فوجی اڈے پر میزائل داغ کر اسے تباہ کردیا ہے۔المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے آج بدھ کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ استقامتی تحریک حزب اللہ نے ایک ایمبولینس پر صیہونی حکومت کی بربریت کے جواب میں "دوویو” فوجی اڈے کے قریب قدس کی غاصب حکومت کے ایک فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی صیہونی فوجی ہلاک اور بعض دیگر زخمی ہوگئے البتہ غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج نے اپنے صرف دو فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

اس دوران غاصب اسرائیلی حکومت کے توپ خانے سے یارون کے اطراف میں وحشیانہ بمباری کی گئی۔اس سے پہلے بھی حزب اللہ لبنان کے جاں بازوں نے شومیرا فوجی مرکز کے اطراف کے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …