جمعہ , 8 دسمبر 2023

24 گھنٹے میں 144 فلسطینی بچے شہید

غزہ:غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 144 فسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے تازہ اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 144 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان کے بیان کے مطابق پیر اور منگل کے درمیان 24 گھنٹے میں 133 فلسطینی بچے شہید ہوئے تھے لیکن اس کے بعد کے 24 گھنٹے کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غاصب اسرائیلی حکومت کی افواج کی بربریت میں 144 فلسطینی بچے شہید ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اب تک 4104 فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …