اتوار , 10 دسمبر 2023

پی سی بی نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کر لیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ذرائع کے مطابق سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹی وی پروگرام میں کرکٹ بورڈ قوانین کے منافی گفتگو کی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ ان کے رویے سے شدید ناخوش ہے۔

سابق چیف سلیکٹر نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہیں کرنا چاہتے، سابق چیف سلیکٹر نے مختلف انٹرویوز میں پی سی بی اور ذکاء اشرف کی سربراہی میں مینجمنٹ کمیٹی کی تین ماہ توسیع کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اب ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرویوز اور کرکٹ بورڈ کے خلاف بیانات پر پی سی بی نے انضمام الحق کا استعفیٰ منظور کیا، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرنے کی تصدیق کردی۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …