جمعہ , 8 دسمبر 2023

فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کے جدید ترین دیو ہیکل ڈرون کو مار گرایا

غزہ:غزہ میں فلسطینی مجاہدوں نے ھیرون ٹی پی سے موسوم صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی فوجی ونگ سرایا القدس نے جنگ کے سینتیسویں روز آج ہفتے کو ھیرون ٹی پی ایتان نامی اسرائیلی فوج کے دیو ہیکل طیارے کو مار گرایا ہے-

صیہونی حکومت کے ایتان ڈرون کے پروں کی لمبائی چھبیس میٹر اور طیارے کی لمبائی تیرہ میٹر ہے، جو ایک مسافر بردار طیارے کے برابر ہے-

یہ ڈرون ایسے میں مار گرایا گیا ہے کہ گذشتہ رات بھی غزہ پر شدید ترین زمینی اور فضائی حملے جاری رہے اور غاصبوں نے بے تحاشا ہسپتالوں کے اطراف میں بمباری کی –

قدس کی غاصب صیہونی حکومت کی بکتر بند گاڑیوں نے بھی بچوں کے ہسپتالوں الرنتیسی اور النصر اور دیگر دو ہسپتالوں کو بھی اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …