منگل , 5 دسمبر 2023

ایران نے پیشگی خطرات کے پیش نظر فضائی دفاعی سسٹم کو الرٹ کردیا

تہران:ایران کے شمال مشرقی فضائی دفاعی زون کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی سسٹم کو نئے خطرات کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔بریگیڈئیر جنرل محمد رضا موسوی نے اتوار کے دن میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے فضائی دفاع کے لیے کوئی قابل ذکر خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ملک کو فضائی شعبے میں خطرات تیزی سے بڑھ رہے ہیں تاہم ملک اسی رفتار سے اپنے دفاعی آلات تیار کر رہا ہے۔جنرل موسوی نے تاکید کی کہ ایران کی دفاعی پیشرفت کا مقصد صرف اپنا دفاع ہے لہذا اس سے ہمسایہ ممالک کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …