پیر , 11 دسمبر 2023

یوکرین کے صدر زیلنسکی کو برطرف کئے جانے کا امکان

کیف:یوکرین کے سابق صدر کے مشیر نے موجودہ صدر زیلنسکی کو برطرف کئے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔یوکرین کے سابق صدر کے مشیر اولگ سوسکین نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات میں دلچسپی نہ لینے کے سبب یوکرین کے موجودہ صدر زیلنسکی کو ممکنہ طور بر طرف کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے یوٹیوب پر کہا ہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی کے اقدامات اس بات کا باعث بنے ہیں کہ یوکرین کے بعض مغربی حامی ممالک اس بات پر سوچ و وچار کریں کہ کی ایف میں زیلنسکی کی جگہ کسی اور کو اقتدار میں لایا جائے۔

یوکرین کے سابق صدر کے مشیر اولگ سوسکین نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کا موضوع، نہ صرف روس بلکہ مغرب میں بھی ہمیشہ قابل غور بنا رہا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …