اتوار , 3 دسمبر 2023

برطانوی کابینہ میں ردوبدل، ڈیوڈ کیمرون وزیرخارجہ اورجیمزکلیورلی وزیرداخلہ منتخب

لندن:برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون رشی سونک کی کابینہ میں وزیر خارجہ اور جیمز کلیورلی وزیر داخلہ منتخب ہوگئے۔برطانیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک کی کابینہ میں وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین کی بر طرفی اور کابینہ میں ردو بدل کے بعد سات سال بعد سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ملک کے نئے وزیر خارجہ منتخب ہوگئے ۔

اسی طرح بھارتی نژاد برطانوی وزیر اعظم رشی سونگ کی کابینہ میں اب وزیر داخلہ کا قلمدان سابقہ وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کو سونپا گیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے امیدظاہر کی ہے کہ میرا تجربہ وزیر اعظم کو خارجہ امور میں اہم مسائل سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ رشی سونک مضبوط اور قابل وزیر اعظم ہیں، ہمیں یوکرین جنگ، مشرق وسطیٰ کے بحران سمیت متعدد بین الاقوامی تنازعات کا سامنا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …