اتوار , 10 دسمبر 2023

پہلے سیمی فائنل میچ سے قبل پچ فکسنگ کا تنازع کھڑا ہوگیا

نئی دہلی:پہلا سیمی فائنل میچ سےقبل پچ فکسنگ کا تنازع کھڑاہوگیا۔برطانوی جریدے نے ممبئی میں نیوزی لینڈ کےساتھ پچ کو تبدیل کرنے کا الزام لگا دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت نے اسپنرز کی مدد کے لیے آئی سی سی معاہدے کیخلاف ورزی کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سیمی فائنل ایسی پچ پرہونا ہےجو پہلے ہی دو بار استعمال ہو چکی ہے،بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کےبغیر اپنی ٹیم کیلئے پچ تبدیل کر دی۔

ممبئی اسٹیڈیم میں آج کے میچ کیلئے پچ نمبر7 استعمال ہونا چاہیے تھی، پچ نمبر7 تازہ ہے اس پر میچ کوئی نہیں ہوا۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …