ہفتہ , 9 دسمبر 2023

یمن سے 10 ہزار نوجوان طوفان الاقصی کے لئے تیار

صنعا:یمن کے ایک صوبے میں طوفان الاقصی کے عنوان سے 10 ہزار رضاکاروں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ یمن کے صوبہ ذمار کی جنرل رضاکار فورسز کے دس ہزار افراد نے "طوفان الاقصیٰ” عنوان سے ٹریننگ مکمل کرلی۔

یمنی ذرائع نے جمعے کے روز بتایا کہ صوبہ ذمار میں دس ہزار رضاکاروں کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ ٹریننگ "طوفان الاقصیٰ” کے عنوان سے کی گئی۔المسیرہ نیوز چینل نے اس حوالے سے متعدد تصاویر جاری کی ہیں۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے ہی فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یمنی فورسز نے متعدد بار میزائلوں اور ڈرونز سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …