اتوار , 3 دسمبر 2023

امریکہ کی طرف سے ہمارے ڈرون کی تباہی کے جواب کا ہمارا حق محفوظ ہے، الحوثی

صنعا: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے جمعرات کی صبح کہا ہے کہ ہم امریکہ کی جانب سے اپنے ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کے جواب کا اپنا حق محفوظ سمجھتے ہيں۔

روئٹرز نے دو امریکی عہدہ داروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران یہ دوسری بار ہے جب امریکی بحری جہازوں نے بحر احمر میں حوثیوں کی جانب سے اسرائيل پر فائر کئے گئے ڈرون طیارے کو منہدم کیا ہے۔

اس سے قبل سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ یوس ایس ایس کارنی جنگی بحری جہاز نے 9 گھنٹوں میں 4 کروز میزائل اور 15 ڈرون طیاروں کو روکا ہے ۔گزشتہ دنوں عراق اور شام میں امریکی چھاونیوں پر کئي بار راکٹ اور میزائلوں سے حملہ کیا گيا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …