ہفتہ , 2 دسمبر 2023

ایران، فاتح ٹو ہائپر سونک میزائل کی نقاب کشائی

تہران:رہبر معظم کی جانب سے سپاہ پاسداران کی فضائی دفاعی مصنوعات کی نمائش کے دورے کے دوران ہائپرسونک میزائل فاتح ٹو کی نقاب کشائی کی گئی۔

ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائی مصنوعات کی نمائش کا دورہ کیا جس میں سپاہ پاسداران کی جدید ترین دفاعی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ یہ نمائش عاشورا ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں ہوئی۔سپریم لیڈر کے دورے کے موقع پر ہائپرسونک میزائل فاتح ٹو کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔

فاتح ٹو ایک ہائپرسونک میزائل ہے جس میں گلائیڈ کی صلاحیت ہے۔ اس کو HGV ہائپرسونک ہتھیاروں کا درجہ دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دنیا میں اس وقت صرف چار ممالک کے پاس ہائپرسونک میزائل کی ٹیکنالوجی موجود ہے ایران ان ممالک میں سے ایک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …