ہفتہ , 2 دسمبر 2023

عالمی ادارہ صحت: شفا ہسپتال سے مریضوں کو جنوبی غزہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جائےگا

غزہ:عالمی ادارہ صحت کے مطابق شمالی غزہ کے شفا ہسپتال کے مریضوں کو اگلے 24-72 گھنٹوں کے اندر غزہ کے جنوبی حصے کے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔

ڈبلیو ایچ او کے سوشل میڈیا کے ایکس پیج کے مطابق اگلے 24-72 گھنٹوں میں تنازعات کے فریقین کی طرف سے محفوظ راستے کی زیر التوا گارنٹی کےلئے مریضوں کو الشفاء سے غزہ کے جنوب میں ناصر میڈیکل کمپلیکس اور یورپی غزہ ہسپتال تک فوری طور پر لے جانے کےلیے اضافی مشنز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد پہلے ہی زیادہ ہے اور اب نئے مریضوں کی آمد سے اس تعداد مزید اضافہ ہوجائے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …