منگل , 5 دسمبر 2023

آصف زرداری سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق

کراچی: پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران ایرانی سفیر کے ساتھ قونصل جنرل حسن نوریان بھی موجود تھے، آصف زرداری اورایرانی سفیررضا امیری مقدم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پربات چیت ہوئی۔

سابق صدر اور ایرانی سفیر کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا، ملاقات کے موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …