ہفتہ , 2 دسمبر 2023

قطری سفارت کار کی غزہ میں انسانی ہمدردی کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

نیویارک: اقوام متحدہ میں تعینات قطری سفارت کار عالیہ احمد بن سیف نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی ہمدردی کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اپنے ایک بیان میں قطری سفارت کار عالیہ احمد بن سیف نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر حملے کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہو چکا ہے، رہائشی عمارتوں، پناہ گزین کیمپو ں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد پر فوری عمل درآمد کیا جائے، عالیہ احمد بن سیف نے غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …