جمعہ , 23 فروری 2024

ولادیمیر پوتین کو قتل کرنے کا یوکرین کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا: روس

ماسکو:روس نے کہا ہے کہ یوکرین کی روسی صدر کے خلاف سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی۔ روس کے ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پاسکوف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یوکرینی حکام نے بارہا روسی صدر ولادیمیر پوتین کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے، تاکید کی ہے کہ کی ایف، روسی صدر ولادیمیر پوتین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور یوکرین کی یہ آرزو یونہی دھری کی دھری رہ جائے گی۔

دیمتری پاسکوف نے کہا کہ یوکرین کے مختلف اعلی حکام، بارہا اپنے بیانات میں روسی صدر ولادیمیر پوتین کا قتل کئے جانے کے دعوؤں کی تکرار کرتے رہے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ عمل میں وہ کچھ بھی کرنے کی توانائی نہیں رکھتے اور ان کی یہ آرزو کبھی پوری نہیں ہو گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …