جمعہ , 23 فروری 2024

غزہ کی تباہ کن صورتحال دنیا کیلئے سبق ہے: پوپ فرانسس

ویٹیکن سٹی:عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ کی تباہ کن صورتحال دنیا کیلئے سبق ہے۔اسرائیل حماس تنازع پر پوپ فرانسس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی ہے، یہ تنازع جتنا پھیلے گا، انسانیت کو اتنا ہی نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگوں سے اسی طرح کے حالات رونما ہوتے ہیں ، غزہ میں جاری جنگ فوری بند کی جائے ، جنگ سے انسانیت کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔پوپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ تنازع میں مرنے والے دونوں اطراف کے لوگوں کی موت پر افسوس ہے، دنیا میں امن قائم ہونا چاہیے، امن ہی سب کی جیت ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …