بدھ , 21 فروری 2024

غزہ میں عارضی جنگ بندی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں: پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی:عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے درمیان جنگ بندی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ویٹی کن سے جاری بیان میں پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کچھ یرغمالی رہا ہو گئے بقیہ تمام کی رہائی کیلئے بھی دُعاگو ہوں، غزہ میں انسانی امداد کا دائرہ کار وسیع ہونا چاہیے، مذاکرات امن کی طرف جانے کا واحد راستہ ہیں، جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے وہ امن نہیں چاہتے۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے طبیعت کی خرابی کے باعث ہفتہ وار دعائیہ خطاب نہیں کیا، پوپ فرانسس کی موجودگی میں ساتھی پادری نے ان کا بیان پڑھ کر سنایا، انہوں نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کا خیر مقدم بھی کیا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …