بدھ , 21 فروری 2024

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں توسیع، امریکہ کا خیر مقدم

واشنگٹن:امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے غزہ میں جاری جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قطر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان صدر جوبائیڈن نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

جان کربی نے کہا کہ ہم سویلین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے مستقبل میں بھی اسرائیل پر زور دیں گے۔ آئندہ دنوں میں رہا ہونے والے یرغمالیوں میں امریکی شہری بھی ہونے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ قطر کی وزارت خارجہ نے کچھ گھنٹے پہلے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ بندی میں توسیع پر فریقین نے اتفاق کرلیا ہے۔دوسری طرف حماس نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر قطر کے ساتھ جنگ بندی میں مزید دو دن توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …