بدھ , 21 فروری 2024

غزہ میں جنگ اور نسل کشی ناقابل برداشت ہے:انڈونیشیا

جکارتہ:انڈونیشیا کے صدر نے پیر کو اعلان کیا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال جیسی جنگ اور نسل کشی آج کی دنیا میں ناقابل یقین اور خوفناک ہے۔انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے "R20 Religious Authorities (ISORA)” کے بین الاقوامی اجلاس میں کہا: یہ واقعی مضحکہ خیز اور غیر معقول ہے کہ آج کی دنیا میں بھی ہمارے ہاں جنگ اور نسل کشی جاری ہے ہمارے ضمیر سے مطابقت نہیں رکھتی۔

انہوں نے فلسطین میں موجودہ نسل کشی کو قتل عام قرار دیا جس نے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کی جانیں لے لی ہیں۔انڈونیشیا کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین میں اس انسانی المیے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا: فلسطین میں قتل عام نے ظاہر ہے کہ بے گناہ شہریوں کی جان لی۔ جنگ بندی ہو اور انسانی امداد بھیجی جائے اور پرامن مذاکرات شروع ہوں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھی: انڈونیشیا کا عقیدہ ہے کہ آزادی تمام ممالک کا حق ہے اور یہ مسئلہ "انڈونیشیا کے آئین” میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …