جمعہ , 23 فروری 2024

عالمی بینک پاکستانی معیشت پر ماہرین کی رپورٹ آج جاری کرے گا

اسلام آباد: عالمی بینک پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں پائیداریت اور نمو کیلیے ماہرین کے مباحث پر مبنی رپورٹ آج جاری کرے گا۔عالمی بینک نے گزشتہ کئی ماہ کے دوران پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کیلئے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی تجاویز اور سفارشات کے حصول کیلئے مباحث کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ان مباحث میں ماہرین نے مختلف شعبوں میں کلیدی اصلاحات کیلیے تجاویز اور سفارشات مرتب کیں جن میں مالی استحکام، نجی شعبہ کی نمو، توانائی، بچوں میں اسٹنٹنگ کے مسائل، تخفیف غربت، زراعت اور ماحولیاتی شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مہنگی گیس، صنعتکاروں نے برآمدی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی: صنعت کاروں نے گیس ٹیرف میں 130 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی …