منگل , 27 فروری 2024

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، معیشت ٹریک پر آ گئی، سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم

کراچی: معیشت میں بہتری کے اثرات نظر آنے لگے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 848 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 60 ہزار 659 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 725 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 59 ہزار 811 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

مہنگی گیس، صنعتکاروں نے برآمدی سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی: صنعت کاروں نے گیس ٹیرف میں 130 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی …