بدھ , 21 فروری 2024

روس ایران کے عالمی کردار کا معترف ہے، سرگئی ریابکوف

ماسکو:روس کے نائب وزیر خارجہ نے شنگھائی اور برکس جیسی بین الاقوامی تنظیموں میں ایران کی شمولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے عالمی کردار میں اضافے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

پیر کی شام، ایک کثیر قطبی دنیا کی تشکیل میں ایران کے کردار کے بارے میں ارنا کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں، سرگئی ریابکوف کا کہنا تھا کہ ایران خطے کا انتہائی بااثر ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے واضح قومی مفادات ہیں، مواصلاتی رابطے بہترین اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران نے بہت ترقی کی ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شنگھائی اور برکس گروپ میں ایران کی رکنیت بین الاقوامی امور میں ایران کے بڑھتے ہوئے اور تعمیری کردار کی غماز ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …