جمعہ , 23 فروری 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ سڈنی 3 سے 7 جنوری تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ درج ذیل ہے۔

نوید اکرم چیمہ ۔ ٹیم منیجر۔
محمد حفیظ ۔ ڈائریکٹر پاکستان ٹیم۔
ایڈم ہولیوک ۔ بیٹنگ کوچ ۔
سائمن گرانٹ ہیلمٹ ۔ ہائی پرفارمنس کوچ۔
عمرگل ۔ فاسٹ بولنگ کوچ ۔
سعید اجمل ۔ اسپن بولنگ کوچ ۔
عبدالمجید۔ فیلڈنگ کوچ۔
منصور رانا۔ اسسٹنٹ ٹیم منیجر۔
شاہد اسلم۔ اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ۔
ڈریکس سائمین۔ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ۔
کلف ڈیکن ۔ فزیو تھراپسٹ۔
طلحہ اعجاز۔ ٹیم انالسٹ۔
لیفٹننٹ کرنل ( ریٹائرڈ ) اختر حسین۔ سکیورٹی منیجر۔
رضا راشد کیچلو۔ ٹیم میڈیا منیجر۔
عمار احسن۔ وڈیوگرافر۔
ڈاکٹر سہیل سلیم۔ ٹیم ڈاکٹر۔
ملنگ علی۔ ٹیم میسیور۔

یہ بھی دیکھیں

آسٹریلیا میں کھیلنا چیلنج ہے، جیت کر آئیں گے، صائم ایوب

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین صائم ایوب کا کہنا ہے کہ کھیل میں …