پیر , 26 فروری 2024

اب تک حماس کی جانب سے 88 یرغمالی رہا کئے جا چکے ہیں: ایلون لیوی کی تصدیق

تل ابیب: ترجمان اسرائیلی حکومت ایلون لیوی نے کہا ہے کہ اب تک حماس کی جانب سے 88 یرغمالی رہا کئے جا چکے ہیں۔تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان اسرائیلی فوج ایلون لیوی نے بتایا کہ رہا کئے جانے والے یرغمالیوں میں سے 66 اسرائیلی شہری ہیں، رہا کیے جانے والے 50 فلسطینی قیدیوں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔

ایلون لیوی نے بتایا کہ ہم مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس پر فوجی دباؤ جاری رکھیں گے، حماس کے قبضے میں تاحال 161 یرغمالی موجود ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …