جمعرات , 22 فروری 2024

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع

غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں 7 ویں روز تک توسیع ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان پچھلی شرائط کے تحت ہی جنگ بندی میں جمعہ تک توسیع ہوگئی ہے۔دونوں فریقوں کے درمیان آج جنگ بندی ختم ہونے سے محض 10 منٹ قبل معاہدے پر اتفاق ہوا۔

ثالثی کرانے والے قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بتایا کہ اس دوران غزہ میں امداد فراہم کی جائے گی اور فریقین جنگ سے باز رہیں گے۔معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل اپنے ہاں موجود ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …