ہفتہ , 20 اپریل 2024

دلچسپ و عجیب

38 دانتوں والی بھارتی خاتون

نئی دہلی:بھارتی خاتون نے بتیسی میں سب سے زیادہ دانتوں کا گینیز ورلڈ ریکارڈ (خواتین کی کیٹگری میں) اپنے نام کر لیا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 26 سالہ کلپنا بالن کی بتیسی میں دانتوں کی تعداد اوسط تعداد (32) سے چھ زیادہ یعنی 38 ہے۔ کلپنا بالن کے نچلے جبڑے میں چار جبکہ اوپر کے جبڑے میں دو اضافی دانت …

مزید پڑھیں »

دنیا کا ایسا مقام جہاں سورج تقریباً 2 ماہ بعد دوبارہ طلوع ہوگا

الاسکا:دنیا کا ایسا مقام جہاں سورج اب تقریباً 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد دوبارہ طلوع ہوگا۔جی ہاں واقعی امریکی ریاست شمالی الاسکا کے قصبے Utqiagvik میں ایسا ہوا ہے، اس قصبے میں 18 نومبر کو رواں سال آخری بار سورج غروب ہوا، اب اس قصبے میں 23 جنوری 2024 تک رات کی تاریکی چھائی رہے گی، یا یوں …

مزید پڑھیں »

پانی میں تین منٹ کے دوران 38 جادوئی کرتب دِکھانے والی امریکی لڑکی

سان فرانسسكو: ایک امریکی لڑکی نے تین منٹ تک زیرِ آب رہ کر 38 جادوئی کرتب دِکھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔13 سالہ ایوری ایمرسن فشر نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں قائم ایکوئریم آف دی بے کے ٹنل ٹینک میں جا کر یہ ریکارڈ بنایا۔ ایوری ایمرسن نے غوطہ لگا کر تین منٹ میں جادو …

مزید پڑھیں »

80 کلومیٹر طویل میراتھون میں دوست سے لفٹ لینے والی ایتھلیٹ پر پابندی

مانچسٹر: برطانوی رنر پر 80 کلومیٹر لمبی میراتھون میں گاڑی استعمال کرنے پر 12 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال اپریل میں مانچسٹر سے لیورپول تک منعقد ہونے والی میراتھون میں جوزیا زکرزیوسکی نامی رنر نے اس طویل ریس کا کچھ حصہ گاڑی میں طے کیا۔ جی بی الٹراس مانچسٹر ٹو لیورپول …

مزید پڑھیں »

نائیجیرین خاتون نے 11 دن میں دنیا کی سب سے لمبی وگ بنادی

ابوجا: ایک نائیجیرین خاتون نے 11 دن میں ہاتھ سے 1152 فٹ اور 5 لمبی وِگ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق پیشہ ور وگ ساز خاتون ہیلن ولیم نے ہاتھ سے دنیا کی سب سے بڑی وگ بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ہیلن ولیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کارنامے …

مزید پڑھیں »

34 گھنٹوں تک مسلسل کریشیا کرنے والی امریکی خاتون

واشنگٹن: ایک امریکی خاتون نے 34 گھنٹے 7 منٹ تک مسلسل کریشیا کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر گِگ ہاربر سے تعلق رکھنے والی ایلیسنڈرا ہیڈن نے طویل مدت تک کریشیا کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ایلیسنڈرا ہیڈن نے ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریکارڈ …

مزید پڑھیں »

جنوبی کوریا کا 860 سال پرانا خوبصورت ترین درخت

جیونگسانگ: جنوبی کوریا کا وونجو بانگی ری گنکگو (Wonju Bangye-ri Ginkgo) نامی 860 سال پرانا درخت ملک کی قومی علامت کے طور پر بھی پہچانا جاتا ہے جو اپنی شاندار خوبصورتی کیلیے مشہور ہے۔ یہ درخت تقریباً 17 میٹر کے دائرے پر محیط ہے اور تقریباً 32 میٹر اونچا (104 فٹ) ہے۔ اگرچہ یہ ایشیائی ملک کا سب سے اونچا …

مزید پڑھیں »

69 ہزار سے زائد پینسلیں جمع کرنے والا امریکی شہری

آئیووا: امریکا کے ایک شخص نے 69 ہزار 255 پینسل اکٹھی کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے ایرن بارتھولمے نے امیریکن پینسل کلیکٹر سوسائٹی کی مدد سے گزشتہ موسمِ گرما کے دوران عوامی سطح پر پینسل گنتی کی تقریب کا انعقاد کیا اور وافر مقدار میں شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع …

مزید پڑھیں »

ایک ہی چھت کے نیچے رہائش پذیر دنیا کی سب سے بڑی فیملی

میزورام: بھارت میں ایک ایسا گھر ہے جس کی چھت کے نیچے ایک ہی خاندان کے 199 افراد بسیرا کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورام کے گاؤں بکتونگ میں دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا گھر ہے جس کے 199 افراد ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں۔ زیونا اس فیملی کے سرپرست تھے …

مزید پڑھیں »

داڑھی میں سب سے زیادہ چوپ اسٹک پھنسانے کے ریکارڈ کی کوشش

آئیڈاہو: 250 سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے امریکی شہری نے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر داڑھی میں سب سے زیادہ چوپ اسٹک پھنسانے کی کوشش کرتے ہوئے نئے ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے سیریل ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے اپنے دو ساتھیوں جوئل اسٹریسر اور جیریٹ اسمتھ کے ساتھ امیزنگ ریس …

مزید پڑھیں »